4 دسمبر 2014 - 10:49
 دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایران کے تعاون کی قدردانی

عراق کے کردستان کی مقامی فورسز کے ادارے کے ترجمان نے دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایران کے تعاون کی قدردانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  جبّار یاور نے ایک پریس کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کے بارے میں کہا کہ ایران، عراق اور عراقی کردستان کے علاقے کا اتحادی ہے اور ہمارے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

عراق کے کردستان کی مقامی فورسز کے ترجمان نے بعض ذرائع ابلاغ میں ایرانی جنگی طیاروں کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کیئے جانے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراق کے کردستان کے اس فوجی عہدیدار نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراق کی وزارت دفاع سرکاری طور پر موصل کو آزاد کرانے کے لئے کردوں کی پیشمرگہ فورسز سے شراکت کی خواہاں ہے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں موصل شہر کی آزادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کے لئے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہونے والا ہے۔

.......

/169